GO ٹرانزٹ کے ساتھ شروع کریں۔
گریٹر ٹورنٹو اور ہیملٹن ایریا میں آپ آسانی سے اور سستی سفر کرنے کا طریقہ یہاں ہے۔GO ٹرانزٹ کے ساتھ شروع کریں۔
گریٹر ٹورنٹو اور ہیملٹن ایریا میں آپ آسانی سے اور سستی سفر کرنے کا طریقہ یہاں ہے۔- GO ٹرانزٹ کے ساتھ شروع کریں۔
خوش آمدید، نئے آنے والوں
GO ٹرینیں اور بسیں آپ کو فوری طور پر وہاں پہنچائیں گی جہاں آپ کو اپنے نئے گھر میں آباد ہونے کے لیے جانے کی ضرورت ہے، چاہے آپ دوستوں اور خاندان والوں سے ملنے جا رہے ہوں، نوکری کے لیے، کسی تقریب میں یا اپنے علاقے میں تمام شاندار چیزوں کو دریافت کرنے جا رہے ہوں۔
GO ٹرانزیٹ کے بارے میں جانیں
Get to know more
ہم 3 آسان مراحل میں GO پر شروعات کرنے میں آپ کی مدد کریں گے:
کوئی بھی اسٹیشن یا اسٹاپ تلاش کریں
اپنے قریب ترین موجود کسی GO ٹرین اسٹیشن یا GO بس اسٹاپ کو کیسے تلاش کریں۔
منزلیں
GO ٹرانزٹ آپ کو کہاں لے جا سکتی ہے۔
ادائیگی کے طریقے
PRESTO کارڈ، ڈسکاؤنٹس، پاسز اور مزید کے ساتھ پیسوں کی بچت کیسے کریں۔
کوئی بھی اسٹیشن یا اسٹاپ تلاش کریں
قریب ترین موجود GO ٹرین یا GO بس تلاش کرنے میں آپ کی مدد کے لیے آسان مرحلہ وار ہدایات یہاں موجود ہیں۔
مرحلہ 1: اپنا مقام ٹائپ کریں (مثلاً: آپ کے قریب اہم سڑکیں)
مرحلہ 2: gotransit.com کو "اپنا مقام جاننے" کی اجازت دیں
مرحلہ 3: "Update" پر کلک کریں
مرحلہ 4: نقشہ سے زوم آؤٹ کریں۔ دائرے ڈھونڈیں جب تک کہ آپ اپنا GO اسٹیشن تلاش نہیں کر لیتے
مرحلہ 5: "Go to Station page" پر کلک کریں
مرحلہ 6: یہ صفحہ آپ کو دکھائے گا کہ اگلی ٹرینیں یا بسیں کب روانہ ہوں گی۔
منزلیں
دنیا کی مشہور نیاگرا آبشار سے لے کر ٹورانٹو شہر کے آس پاس خاندان کے لیے سیر و تفریح تک، GO ٹرانزٹ آپ کو وہاں جلدی اور آسانی سے پہنچائے گی! اور یاد رکھیں، 12 سال اور اس سے کم عمر کے بچے GO پر ہمیشہ مفت میں سفر کرتے ہیں!
ادائیگی کے طریقے
چاہے آپ کام پر جا رہے ہوں، دوستوں اور خاندان والوں سے ملنے یا اپنے نئے علاقے کو دریافت کر رہے ہوں، اپنا کرایہ ادا کرنے کا سب سے آسان طریقہ PRESTO کارڈ ہے۔
آپ GO ٹرینوں اور بسوں کے ساتھ ساتھ گریٹر ٹورنٹو اور ہیملٹن ایریا اور اوٹاوا میں 11 دیگر ٹرانزٹ ایجنسیوں پر PRESTO کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
مہینے میں آپ جتنی بار زیادہ سفر کرتے ہیں، PRESTO اس پر رعایتی کرایہ کی پیشکش کرتا ہے۔
12 اور اس سے کم عمر کے بچے GO پر ہمیشہ مفت سفر کرتے ہیں!
Quick Links
Sign up for GO Transit emails!
You’ll get information on discounts, promotions, trip planning ideas, news & places to explore in the Greater Toronto and Hamilton Area.